غدار نہیں ہوں شوہر کو لیکر بھارت واپس جاؤں گی انجو

انڈین میڈیا میری کردار کشی کررہا ہے، کسی کی دشمن نہیں ہوں، بھارتی لڑکی


ویب ڈیسک August 14, 2023
انجو بھارت سے پاکستان اپنے دوست سے ملنے آگئی؛ فوٹو: ویڈیو گریب

پاکستانی لڑکے کی محبت میں خیبرپختون خوا آنے والی بھارتی لڑکی فاطمہ (انجو) نے کہا ہے کہ میں غدار نہیں ہوں اور جلد اپنے شوہر نصراللہ کے ساتھ بھارت جاؤں گی۔

سوشل میڈیا پر اپنی تازہ ویڈیو میں فاطمہ نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ یہاں آکر میں صرف پاکستان کی تعریفیں کررہی ہوں اور انڈیا سے مجھے پیار نہیں بلکہ میں صرف وہی بتارہی ہوں جو حقیقت ہے۔ مجھے انڈیا سے بہت پیار ہے اور انڈیا بھی بہت خوبصورت ہے۔

فاطمہ نے کہا کہ بھارتی میڈیا میری کردار کشی کررہا ہے۔ کہا گیا کہ میں نے اپنے دیس اور بچوں سے غداری کی ہے ان سے میری درخواست ہے کہ میرے بارے میں مثبت سوچیں۔ میں بھی انسان ہوں، میں کسی کی دشمن نہیں ہوں۔

یاد رہے کہ فیس بک پر دوستی کے بعد بھارتی شہر نئی دہلی کی رہائشی کرسچن لڑکی انجو گزشتہ ماہ ویزا لے کر خیبر پختون خوا کے شہر دیر بالا پہنچی تھی جہاں اس نے اسلام قبول کرکے اور دیر بالا کے رہائشی نصراللہ سے کورٹ میرج کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں