کلفٹن چائنا پورٹ کرین پرچڑھ کرنوجوان نے سمندر میں چھلانگ لگا کرخودکشی کرلی

متوفی کی شناخت 32 سالہ عبدالرحیم کے نام سے ہوئی پورٹ کےاندر چلنے والے ٹرک کا آپریٹراورلیاری کھڈا مارکیٹ کا رہائشی تھا


ویب ڈیسک August 14, 2023
—فوٹو: ایکسپریس نیوز

کلفٹن چائنا پورٹ کے قریب کرین پر چڑھ کرنوجوان نے سمندر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق چائنا پورٹ پرایک شخص نے مبینہ طورپربلند کرین پرچڑھ کرسمندرمیں چھلانگ لگادی، سمندرمیں چھلانگ لگانے والے شخص کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن 8 گھنٹے تک جاری رہا۔

متوفی کی شناخت 32 سالہ عبدالرحیم ولد محمد قاسم کچھی کے نام سے کی گئی جوکہ پورٹ کے اندر چلنے والے ٹرک کا آپریٹراورلیاری کھڈا مارکیٹ کا رہائشی تھا۔ ایس ایچ اوجیکسن پولیس بابر حمید کے مطابق چائنا پورٹ پرسمندرمیں چھلانگ لگانے کا واقع صبح سات بجے کے قریب پیش آیا، واقعہ خود کشی کا معلوم ہوتا ہے۔

دوسری جانب ذرائع پورٹ ٹرمینل انتظامیہ کے مطابق خودکشی کرنے والا ورکرساؤتھ ایشیا پورٹ ٹرمینل کا براہ راست ملازم نہیں تھا، خودکشی کرنے والے ورکرکی خدمات تھرڈ پارٹی کنٹریکٹر کے زریعے حاصل کی گئی تھیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں