ورلڈکپ آکاش چوپڑا نے بھی 4 سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا نام بتادیا
پاکستان سمیت 4 ٹیمیں ورلڈکپ سیمی فائنل میں پہنچیں گی، اگر نہ پہنچیں تو حیرت ہوگی، آکاش چوپڑا
سابق بھارتی کرکٹر اور تجزیہ کار آکاش چوپڑا نے ون ڈے ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں کی پیشگوئی کردی۔
معروف بھارتی کمنٹیٹر آکاش چوپڑا کے مطابق ورلڈکپ 2023 کی سیمی فائنل میں جگہ بنانے والی ٹیموں میں پاکستان، انگلینڈ، آسٹریلیا اور میزبان بھارت کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔ انکا کہنا ہے کہ میزبان ٹیم مضبوط ہونے کی وجہ سے ٹورنامنٹ کے فیصلہ کن مرحلے تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم ایک روزہ میچوں میں بہترین کارکردگی، انگلینڈ اپنی مستقل مزاجی اور آسٹریلوی ٹیم اپنے باصلاحیت کھلاڑیوں کی وجہ سے سیمی فائنل تک پہنچنے کی اہلیت رکھتی ہیں۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ وریندر سہواگ نے بھی 4 سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا نام بتادیا
بھارتی کمنٹیٹر نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی آئی سی سی کے میگا ایونٹس میں حیران کردینے کی صلاحیت سے مالامال ہے اور مضبوط ٹیموں کو چیلنج دینے کی اہلیت رکھتی ہے، اگر ان چار ٹیموں میں سے کوئی بھی ٹیم سیمی فائنل میں نہیں پہنچی تو یہ ان کے لیے حیرت کی بات ہوگی۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ، شاہد آفریدی نے ٹیم کو بھارت بھجوانے کے فیصلے کو درست قرار دیدیا
واضح رہے کہ ون ڈے ورلڈکپ 2023 اکتوبر نومبر میں بھارت میں کھیلا جائے گا۔