واٹس ایپ ویب کے لیے نئے سیکیورٹی فیچر کی آزمائش

رپورٹ کے مطابق یہ فیچر واٹس ایپ ویب کے بِیٹا کے تازہ ترین ورژن (2.2333.11) میں جاری کیا گیا ہے


ویب ڈیسک August 16, 2023

میٹا کی ذیلی میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کے لیے نئے فیچر متعارف کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس ہی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے پلیٹ فار اپنے ویب ورژن کے لیے نیا سیکیورٹی فیچر متعارف کرانے جارہا ہے۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق تازہ ترین واٹس ایپ ویب کا بِیٹا ورژن (2.2333.11) جو مخصوص صارفین کے لیے جاری کیا گیا ہے اس میں نیا اسکرین لاک فیچر شامل ہے۔

یہ فیچر صارفین کی پرائیویسی اور سیکیورٹی کو بہتر بنانے اور حملہ آوروں کو چیٹ سے دور رکھنے کے لیے بنایا گیا ہے۔

(تصویر: WABetaInfo) (تصویر: WABetaInfo)

اسکرین لاک فیچر کو آن کرنے کے بعد واٹس ایپ ویب پر اپنی چیٹ تک رسائی کے لیے صارف کو ایک پاسورڈ ڈالنا ہوتاہے۔واضح رہے کہ اگر کوئی شخص اپنا پاسورڈ بھول جاتا ہے تو اس کو واٹس ایپ سےلاگ آؤٹ ہوکر اسمارٹ فون سے دوبارہ کیو آر کوڈ اسکین کر تے ہوئے لاگ ان ہونا ہوگا۔

اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائس پر واٹس ایپ کو لاک کرنے کی آن ڈیوائس بائیو میٹرک سہولت پہلے ہی موجود ہے۔ اور اب اس فیچر کے بعد صارف کو اس بات کا یقین رہے گا کہ اس کی چیٹ خفیہ ہی رہیں گے، چاہے صارف اپنے کمپیوٹر سے دور ہی کیوں نہ ہو۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں