
روہت شرما سے پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور آسٹریلیا کے مچل اسٹارک میں سے زیادہ چیلنجنگ بولر کے انتخاب کا کہا گیا تو انہوں نے شاہین آفریدی اور مچل اسٹارک کو کرکٹ کے میدان میں یکساں طور پر طاقتور خطرہ قرار دیا۔
انہوں نے دونوں بولرز کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ہی اپنی اپنی صلاحیتوں میں زبردست ہیں اور نئی گیند کے ساتھ کافی خطرناک ہوسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: آئی ایل ٹی؛ شاہین کو 'ڈیزرٹ وائپرز' نے سائن کرنے کا اشارہ دیدیا
روہت شرما نے کہا کہ شاہین آفریدی اور مچل اسٹارک گیند کو تیزی سے سوئنگ کرکے بلے بازوں کیلئے مشکلات پیدا کرسکتے ہیں۔
روہت شرما سے پوچھا گیا کہ ان کی پسندیدہ ورلڈ کپ جیت (1983 یا 2011) کون سی ہے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ یہ ایک مشکل سوال ہے اور وہ دونوں کا انتخاب کریں گے۔
مزید پڑھیں: شاہین آفریدی کی برق رفتار ڈلیوری نے دنیا کو حیران کردیا
روہت شرما سے جب کور ڈرائیو اور پل شاٹ میں سے اپنے پسندیدہ شاٹ کا انتخاب کرنے کو کہا گیا تو انہوں نے ''پل شاٹ'' جبکہ رات دیر سے سونے یا صبح جلدی اٹھنے میں سے روہت شرما نے جلدی اٹھنے کا انتخاب کیا۔
View this post on Instagram
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔