فیروز خان نے ٹی وی اسکرین پر واپسی کا اعلان کر دیا
فیروز خان جلد نئے ڈرامے کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے
پاکستان شوبز کے معروف اداکار فیروز خان نے ٹی وی اسکرین پر دوبارہ واپسی کا اعلان کر دیا۔
فیروز خان نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو یہ خوشخبری دی ہے کہ وہ جلد نئے ڈرامے خمار کے ساتھ ٹی وی اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے۔
انہوں نے بتایا کہ اِن دنوں وہ ڈرامے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ فیروز خان نے اپنے اور اداکارہ نجیبہ خان سے متعلق افواہیں پھیلانے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آج کل لوگ ویوز کے خاطر کوئی بھی بات پھیلا دیتے ہیں۔
فیروز خان نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ لوگ نہ خود جیتے ہیں نہ دوسروں کو جینے دیتے ہیں دو لوگوں میں روحانی، جذباتی یا کام کے سلسلے میں بھی تعلق ہوسکتا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں فیروز خان کی اداکارہ نجیبہ کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں یہ دونوں ہائیکنگ کرتے دکھائی دے رہے تھے۔
سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ نجیبہ اور فیروز خان کے درمیان گہرے تعلقات استوار ہوگئے ہیں تاہم بعد ازاں اداکار کی جانب سے اس کی تردید کر دی گئی تھی۔