نگراں وزیراعظم انوارالحق پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا انتخاب نہیں شاہ محمود
پی پی اور مسلم لیگ ن ڈاکٹر مالک کو بنانا چاہتے تھے، رہنما پی ٹی آئی
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نگراں وزیراعظم انوارالحق پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی چوائس نہیں۔
انسدادِ دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں پیشی کے بعد شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگراں وزیراعظم انوار الحق پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی چوائس نہیں ہے، پی پی اور مسلم لیگ ن نے تو ڈاکٹر مالک پر اتفاق کیا تھا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف کی آج کور کمیٹی ہوگی، نگراں وزیر اعظم سے تحریک انصاف کو توقع ہے، کہ ایسی کابینہ بنائیں جو غیر جانبدار ہو، ہمیں امید ہے الیکشن فری اور فیئر ہو۔
مزید پڑھیں: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے حلف اٹھالیا
ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں میں کشیدگی بڑھتی جارہی تھی، نگراں وزیراعظم پر منحصر ہے وہ کس طرح انصاف کریں گے، پی ٹی آئی کی جو خواتین زیر حراست ہیں انہیں رہا کیا جائے۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کو حق حاصل ہے کہ انہیں جیل میں سہولیات دی جائیں، اگر جیل میں ان کے وکلاء کو رسائی حاصل نہیں ہوگی تو یہ ناانصافی ہوگی۔