راولپنڈی کی 4 میں سے 3 احتساب عدالتیں ختم کردی گئیں

راولپنڈی میں اب صرف ایک احتساب عدالت رہ گئی


ویب ڈیسک August 15, 2023
راولپنڈی میں اب صرف ایک احتساب عدالت رہ گئی

نیا احتساب قانون نافذ ہونے کے بعد راولپنڈی ڈویژن کی 4 میں سے 3 احتساب عدالتیں ختم ہوگئیں اور ان کے ججز کو ٹرانسفر کردیا گیا۔

راولپنڈی میں اب صرف ایک احتساب عدالت رہ گئی جس کے جج قمر الزمان فرائض کی ادائیگی جاری رکھیں گے۔

احتساب عدالت راولپنڈی میں زیر سماعت نیب ریفرنس بھی صرف 4 رہ گئے۔

نیب راولپنڈی کی ایک عدالت بینکنگ کورٹ بن گئی اور سیالکوٹ منتقل ہوگئی جبکہ دوسری عدالت اپنے عملے سمیت حافظ آباد ٹرانسفر ہوگئی۔ تیسری عدالت پنڈی میں ہی اسپیشل انشورنس ٹربیونل میں تبدیل کردی گئی۔

ادھر اسلام آباد میں بھی نیب کی صرف3 عدالتیں رہ گئیں اور 3 باقاعدہ ختم ہوگئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں