ورلڈکپ بین اسٹوکس کا ریٹائرمنٹ واپس لینے کا عندیہ

انگلش کپتان جوز بٹلر کی اسٹوکس کو بطور بیٹر ٹیم میں شامل کیے جانے کی تصدیق، رپورٹس

انگلش کپتان جوز بٹلر کی اسٹوکس کو بطور بیٹر ٹیم میں شامل کیے جانے کی تصدیق، رپورٹس (فوٹو: کرک انفو)

انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا عندیہ دیدیا۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گزشتہ برس ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے بین اسٹوکس کی بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 سے قبل ریٹائرمنٹ واپس لیے جانے کا امکان ہے۔

انگلش ون ڈے ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے اسٹوکس سے متعلق پوچھے جانے والے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنی ریٹائرمنٹ واپس لے سکتے ہیں، انہیں مڈل آرڈر میں ریگولر بیٹر کے طور پر ٹیم میں شامل کیا جائے گا، جس سے ہماری بیٹنگ کو طول ملے گا۔

مزید پڑھیں: برطانوی کرکٹر بین اسٹوکس کا ون ڈے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان


جوز بٹلر نے کہا کہ گھٹنے کی انجری سے صحتیاب ہونے کیلئے اسٹوکس آئی پی ایل کا سیزن چھوڑ سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایلکس ہیلز نے اچانک انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

دوسری جانب بین اسٹوکس نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنا سارا فوکس اب ٹیسٹ اور ٹی20 کرکٹ پر رکھنا چاہتے ہیں لیکن بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 سے قبل انہیں انگلش ٹیم میں واپس لائے جانے کا قوی امکان ہے۔

واضح رہے کہ اکتوبر میں شیڈول ورلڈکپ میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔
Load Next Story