صمصام بخاری کا بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

سید صمصام بخاری کی استحکام پاکستان پارٹی کے چئرمین جہانگیرترین سےملاقات


ویب ڈیسک August 15, 2023
سید صمصام بخاری کی استحکام پاکستان پارٹی کے چئرمین جہانگیرترین سےملاقات

تحریک انصاف کو ایک اور بڑا سیاسی جھٹکا لگ گیا۔

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق صوبائی وزیر صمصام بخاری نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے 9 مئی کے واقعات کی بھر پور مذمت کی۔

سید صمصام بخاری نے استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیرترین سےملاقات کی جس میں مرکزی رہنما عون چوہدری، نعمان لنگڑیال اور دیگر شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: 9 مئی کو اندازہ تھا پی ٹی آئی نے فساد کرنا ہے، صمصام بخاری

صمصام بخاری نے استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا ۔ وہ چند روز میں باضابطہ پریس کانفرنس کرکے شمولیت کا اعلان کریں گے۔

صمصام بخاری نے کہا کہ میں ہر محب وطن پاکستانی کی طرح نو مئی کے واقعات کی پرزور مذمت کرتا ہوں، نہ کبھی تشدد کی سیاست پر یقین رکھا۔ نہ رکھوں گا نہ ہی یہ کوئی طریقہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ملک ہمارا ہے۔ یہ ادارے ہمارے ہیں ،ہمیں ملکر کام کرنا ہے ، آج کے دن کے بعد میں تحریک انصاف سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے اسے چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں