بابراعظم کب دولہا بننے جارہے ہیں شادی کس سے ہوگی

کپتان ورلڈکپ 2023 کے بعد شادی کا ارادہ رکھتے ہیں، رپورٹس

کپتان ورلڈکپ 2023 کے بعد شادی کا ارادہ رکھتے ہیں، رپورٹس (فوٹو: فائل)

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کے اہلخانہ نے تصدیق کی ہے کہ انکی مکمل توجہ کرکٹ پر مرکوز ہے، وہ بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کے بعد شادی کا ارادہ نہیں رکھتے۔

انہوں نے کہا کہ بابراعظم کے فینز کو اپنے ہیرو کو دولہا کے روپ میں دیکھنے کی خواہش سے بخوبی واقف اور ان کی بے تابی کا اندازہ ہے لیکن اس کے لیے انہیں کم از کم ایک سال انتظار کرنا پڑے گا۔

مزید پڑھیں: بابراعظم نے شادی کے حوالے سے اہم انکشاف کردیا

بابراعظم کی شادی کی تاریخ تو ابھی طے نہیں ہوئی لیکن ایک بات ضرور کنفرم ہے کہ دنیائے کرکٹ کے صف اول بیٹر ورلڈکپ کے فوری بعد دلہا نہیں بننے جارہے۔

واضح رہے کہ کپتان کی شادی گزشتہ برس یعنی 2022 میں ٹی20 ورلڈکپ کے بعد ہونی تھی لیکن کچھ مصروفیات کے سبب شادی تاخیر کا شکار ہوئی۔
کپتان بابراعظم کی شادی کے حوالے سے گزشتہ سال خبر سامنے آئی تھی کہ اُنکی شادی کزن (خالہ کی بیٹی) سے ہونے کی توقع ہے۔








View this post on Instagram


A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan)




Load Next Story