مردان ملزمان نے مکان کسی اور کو بیچنے پر ماں اور تین بیٹوں کو قتل کردیا

ملزمان مکان کم قیمت پر خریدنا چاہتے تھے، مکان زائد دام کہیں اور فروخت ہونے پر انہوں نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی

لاشوں کی اسپتال منتقلی کے دوران کی ایک تصویر (فوٹو : ایکسپریس)

مردان میں ایک مکان خریدنے کے خواہش مند سفاک ملزمان نے مکان کسی اور کو زیادہ دام میں بیچنے پر فائرنگ کرکے ماں اور تین بیٹوں کو قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ واقعہ خیبر پختون خوا کے شہر مردان کے معیار روڈ رشید آباد میں پیش آیا۔ ملزمان نے مقتولین کو مکان کے اندر گھس کر فائرنگ کرکے قتل کیا اور فرار ہوگئے۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ادارہ 1122 موقع پر پہنچے جہاں انہوں ںے لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔


اطلاعات کے مطابق جاں بحق افراد میں 43 سالہ شاہین زوجہ رحیم گل، 22 سالہ عثمان، 25 سالہ نعمان اور 20 سالہ عرفان شامل ہیں۔



ایس ایس پی آپریشن روخان زیب نے بتایا کہ ملزمان نے مکان زیادہ دام بیچنے کے تنازع پر فائرنگ کی، وہ مقتولیں سے مکان کو کم قیمت پر خریدنا چاہتے تھے جب کہ مقتولین نے اچھے پیسے ملنے پر مکان کسی اور کو فروخت کیا تو تنازع شروع ہوا جس پر انہوں نے فائرنگ کردی۔

ایس ایس پی آپریشن کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جلد انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔

Load Next Story