ن لیگ کی سپورٹر ہوں لوگ کہیں گے اسی لیے ایوارڈ دیا گیا عفت عمر

مریم اورنگزیب پر اگر کوئی فلم بنے تو اگلی صبح سُپر ہٹ ہو جائے گی، بشریٰ انصاری


ویب ڈیسک August 15, 2023
(فائل فوٹو)

اداکارہ عفت عمر کا کہنا ہے کہ وہ ن لیگ کی سپورٹر ہیں سب کہیں گے کہ اس ہی لئے ایوارڈ دیا گیا ہے۔

گزشتہ روز لاہور میں نیشنل آئکون ایوارڈز 2023 کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری، فواد خان، ہمایوں سعید، وہاج علی، اداکارہ ریشم، جگن کاظم، اداکارہ عفت عمر سمیت کئی معروف فنکاروں نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے نیشنل آئیکون ایوارڈز 2023 میں پاکستان کی معروف سیلیبرٹیز کو ہیلتھ کارڈز اور ایوارڈز تقسیم کئے۔


اپنا ایوارڈ وصول کرتے ہوئے اداکارہ عفت عمر نے خود پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور کہا کہ وہ ن لیگ کی سپورٹر ہیں سب کہیں گے کہ اسی لئے ایوارڈ دیا گیا ہے۔







 



 



 



View this post on Instagram


 


A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)


اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا کہ مریم اورنگزیب جو کہ اب سے 15 منٹ قبل سابقہ وزیرِ اطلاعات ہوگئی ہیں ان پر اگر کوئی فلم بنے تو اگلی صبح سُپر ہٹ ہو جائے گی کیونکہ وہ سابقہ ہونے کے باوجود بھی اتنا ہٹ جا رہی ہیں۔





 



 



 



 



View this post on Instagram


 


A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)
فواد خان نے ایوارڈ وصول کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی دعا ہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری اتنی خود مختار ہوجائے کہ اسے گورنمنٹ کے سپورٹ کی ضرورت نہ رہے۔


نیشنل آئکون ایوارڈز اداکارہ ریشم نے شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں ہمیشہ فلم انڈسٹری کو ایک لاوارث انڈسٹری سمجھتی تھی، شہباز شریف نے اس انڈسٹری کے لیے کو کیا ہے یہ انڈسٹری ان کا نام رہتی دنیا تک یاد رکھے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔