پی ٹی آئی کے سابق مشیر قانون عارف یوسف گرفتار

عارف یوسف کیخلاف 9 اور 10 مئی کو جلاؤ، گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج ہے


ویب ڈیسک August 15, 2023
پولیس نے پی ٹی آئی کے سابق مشیر قانون کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا:فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سابق مشیر قانون عارف یوسف کو گرفتار کرلیا گیا۔

پشاور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مئی کو توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں نامزد پی ٹی آئی کے سابق مشیر قانون عارف یوسف کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے عارف یوسف کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج کردی۔

سابق رکن صوبائی اسمبلی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف 9 اور 10 مئی کو توڑ پھوڑ اور جلاؤ اور گھیراؤ کا الزام ہے۔ ملزم کے خلاف تھانہ خان رازق میں مقدمہ درج ہے۔ ملزم ایف آئی آر میں براہ راست نامزد ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔