راولپنڈی بے نظیر اسپتال میں 2 بچوں کی ماں سے زیادتی کا ڈراپ سین فوٹیج سامنے آگئی
ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں خاتون سے زیادتی ثابت ہوئی ہے، اتنظامیہ نے واقعے کو باہمی رضامندی قرار دے دیا
راولپنڈی بے نظیر ہسپتال کے ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں 2 بچوں کی ماں سے زیادتی کیس میں اہم پیشرفت، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، ہسپتال انتظامیہ نے معاملے کو باہمی رضامندی قرار دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کو موصول ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم فیضان اور متاثرہ خاتون اکھٹے اسپتال میں داخل ہوئے جس کے بعد ملزم نے خاتون کو ایک کمرے کی جانب جانے کا اشارہ کیا۔ کچھ دیر کے بعد خاتون اور ملزم دونوں کمرے سے باہر نکلتے اور اسپتال سے باہر چلے گئے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق خاتون نے کسی کو شکایت نہیں کی، دوسری جانب اسپتال انتظامیہ نے تحریری موقف جاری کرتے ہوئے واقع کو باہمی رضامندی قرار دیا ہے۔ واقعے میں ملوث ہسپتال کا اہلکار عبدالعلیم پہلے ہی پولیس نے گرفتار کرلیا جبکہ مرکزی ملزم تاحال گرفتار نہیں ہوسکا۔
[video width="848" height="480" mp4="https://c.express.pk/2023/08/whatsapp-video-2023-08-15-at-5.59.37-pm-1692109234.mp4"][/video]
پولیس نے اسپتال سے برآمد ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج کو قبضے میں لے لیا جبکہ ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں خاتون سے زیادتی بھی ثابت ہوگئی ہے۔
پولیس نے بتایا تھا کہ متاثرہ خاتون کی درخواست پر ملزمان کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا ہے، ملزم گوجرخان کا رہائشی ہے جس نے اپنے دوست عبدالعلیم کی مدد سے خاتون کو ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں زیادتی کا نشانہ بنایا۔
[video width="848" height="480" mp4="https://c.express.pk/2023/08/whatsapp-video-2023-08-15-at-5.59.36-pm-1692109244.mp4"][/video]
پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں خاتون سے زیادتی ثابت ہوئی ہے، ملزم کے ساتھ وارڈ بوائے عبدالعلیم کو حراست میں لے لیا ہے، مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ وارڈ بوائے کو پیڈا ایکٹ کے تحت معطل کرکے پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔
[video width="848" height="480" mp4="https://c.express.pk/2023/08/whatsapp-video-2023-08-15-at-5.59.49-pm-1692109250.mp4"][/video]
اسپتال میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں میں خاتون اور ملزم کو ساتھ آتے دیکھا گیا ہے، معاملے کی تحقیقات کے لیے آسپتال انتظامیہ نے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، مزید حقائق انکوائری کے بعد سامنے آئیں گے۔