’’بابراعظم سے اپنی تعریف سننا اچھا لگتا ہے‘‘

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ کی فارم کو ون ڈے میں برقرار رکھنا چاہتا ہوں، عبداللہ شفیق

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ کی فارم کو ون ڈے میں برقرار رکھنا چاہتا ہوں، عبداللہ شفیق (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان اوپنر عبداللہ شفیق کا کہنا ہے کہ بابراعظم ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں انکے منہ سے اپنی تعریف سننا اچھا لگتا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نوجوان کرکٹر عبدااللہ شفیق نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ کی فارم کو ون ڈے میں برقرار رکھنا چاہتا ہوں، ون ڈے کرکٹ اب تبدیل ہوچکی ہے کوشش ہوتی ہے کہ پلان کے مطابق کھیلیں۔

مزید پڑھیں:پاک افغان ون ڈے سیریز کا شیڈول جاری


انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں جذبہ مختلف ہوتا ہے مگر بطور کھلاڑی ہماری توجہ پرفارمنس پر مرکوز ہے، بابراعظم ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں انکے منہ سے اپنی تعریف سننا اچھا لگتا ہے تاہم اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کررہا ہوں۔

مزید پڑھیں: پاک افغان ون ڈے سیریز؛ قومی ٹیم کا تین روزہ پریکٹس کیمپ آج سے شروع ہوگا

دوسری جانب لاہور میں افغانستان کے خلاف سیریز اور ایشیاکپ کیلئے قومی کرکٹرز کا دوسرے روز تربیتی کیمپ جاری رہا۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کو افغانستان کے خلاف سیریز کا پہلا ون ڈے میچ 22 اگست کو سری لنکا میں کھیلنا ہے۔
Load Next Story