طلبا کیلیے خوش خبری ایم ڈی کیٹ کا انعقاد 10ستمبر کو ہوگا نوٹیفکیشن جاری

طلبا تیاری کے لیے مناسب وقت نہ ملنے کے سبب داخلہ امتحان کے انعقاد میں تاخیر کا مطالبہ کررہے تھے

فوٹو: فائل

ایم ڈی کیٹ کے انعقاد میں تاخیر کے لیے طلبا کی آواز آخرکار وفاقی حکومت تک پہنچ گئی، میڈیکل کا داخلہ امتحان دو ہفتے کی تاخیر سے 10 ستمبر کو منعقد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، اور اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے پی ایم ڈی سی کو 27 اگست کو ایم ڈی کیٹ کرانے کی ہدایت کی گئی تھی تاہم طلبا تیاری کے لیے مناسب وقت نہ ملنے کے سبب داخلہ امتحان کے انعقاد میں دو ہفتے کی تاخیر کا مطالبہ کررہے تھے۔

اس سلسلے میں طلبا نے سوشل میڈیا کا سہارا لیا اور ہیش ٹیگ ڈیلے ایم ڈی کیٹ کے نام سے ٹرینڈ شروع کیا جس نے بالآخر ایوان وزیراعظم کی توجہ حاصل کرلی۔


اب وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے ایم ڈی کیٹ 10 ستمبر کو منعقد کرانے کی ہدایت کردی گئی ہے، اس سلسلے میں سیکرٹری وزارت صحت کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم ڈی کیٹ میں دو ہفتوں کی تاخیر کا فیصلہ طلبا کی جانب سے کم وقت میں تیاری ممکن نہ ہونے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

 
Load Next Story