نگراں وزیراعظم نے 16 رکنی نگراں کابینہ تشکیل دے دی

وزیرخزانہ کیلیے ڈاکٹر وقار مسعود کا نام زیر غور جبکہ وزارت بین الصوبائی کا قلمدان شاہد آفریدی کو ملنے کا امکان


Amir Ilyas Rana August 15, 2023
فوٹو فائل

وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے 16 رکنی نگراں کابینہ تشکیل دے دی، جو پہلے مرحلے میں حلف اٹھائے گی۔

ایکسپریس نیوز کو وزیراعظم کے ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق نگراں وفاقی کابینہ میں ذوالفقار چیمہ، گوہر اعجاز، شعیب سڈل اور سرفراز بگٹی کے نام شامل ہیں۔

اسی طرح وزارت توانائی کیلیے محمد علی اور وزارت بین الصوبائی رابطہ کیلیے شاہد آفریدی کو وزارت ملنے کا امکان ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ نگراں وفاقی کابینہ دو مراحل میں تشکیل دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: ملکی معاشی پالیسیوں کا تسلسل قائم رکھ کر اقتصادی بہتری لائیں گے، وزیراعظم

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ نگران وزیرخزانہ کے لئے ڈاکٹر وقار مسعود کا نام زیر غور ہے۔

ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعظم نے کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت کی جس کے بعد انہوں نے شہباز دور کے بیشتر افسران عہدوں پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ جبکہ توقیر شاہ پرنسپل سیکریٹری کے عہدے پر کام کرتے رہیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جہاں بہت ضروری ہوگا صرف وہاں تبدیلی کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں