بلوچستان مقررہ وقت میں نگران وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق نہ ہوسکا
معاملہ اب پارلیمانی کمیٹی کو بھیجا جائے گا، اسپیکر نے کمیٹی کیلئے نام طلب کرلیے
بلوچستان میں نگران وزیراعلیٰ کے نام پروزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر میں اتفاق نہ ہو سکا۔
وزیراعلیٰ اور قائد حزب اختلاف کے درمیان مشاورت کا وقت 15 اگست رات 12 بجے تک تھا تاہم مقررہ وقت میں وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو اور قائد حزب اختلاف ملک سکندر کے درمیان ملاقات نہ ہوسکی جس کے بعد نگران وزیراعلیٰ کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس بھیجا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق جے یو آئی نے نگران وزیراعلیٰ کے لئے عثمان بادینی کیساتھ علی مردان ڈومکی کا نام بھی تجویز کیا تھا تاہم وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے نگران وزیراعلیٰ کیلئے تجویز کئے گئے نام رات گئے تک سامنے نہ آسکے۔
پارلیمانی کمیٹی تین روز کے اندر نگران وزیراعلیٰ کے کسی ایک نام پر اتفاق کریگی اور اتفاق نہ ہونے پر نگران وزیراعلیٰ کی تقرری کا معاملہ الیکشن کمیشن میں چلاجائے گا۔
اسپیکر بلوچستان اسمبلی کا کہنا ہے کہ جان محمد جمالی کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کیلئے حزب اقتدار اوراپوزیشن سے تین تین نام مانگے جائیں گے۔
اسپیکربلوچستان اسمبلی کا کہنا ہے کہ دونوں جانب سے نگران وزیراعلیٰ کے لئے بھی دو دو نام طلب کئے جائیں گے۔