ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ دیکھنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہوگیا

دنیا کے امیر ترین بورڈ کی جانب سے کیو آر کوڈ کی سہولت سے فائدہ نہ اٹھانے پر انگلیاں اٹھنے لگیں


Sports Reporter August 16, 2023
دنیا کے امیر ترین بورڈ کی جانب سے کیو آر کوڈ کی سہولت سے فائدہ نہ اٹھانے پر انگلیاں اٹھنے لگیں۔ فوٹو: فائل

ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ دیکھنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہوگیا۔

شیڈول میں غیر معمولی تاخیر اور تبدیلی نے مفاد پرستوں کو شائقین کی جیبوں پر ہاتھ صاف کرنے کا موقع فراہم کردیا،ہوٹلز کے کرایوں میں 15گنا اضافہ ہوچکا، 4 ہزار بھارتی روپے والا کمرہ 60 ہزار میں ملنے لگا،اسٹار ہوٹلز میں 2 رات کا قیام ساڑھے 3لاکھ روپے میں پڑے گا، دستیابی کا امکان بہت کم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ؛ مہنگے ہوٹلز کے بجائے شائقین نے اسپتالوں میں بُکنگ شروع کردی

بیشتر کمرے بی سی سی آئی نے اسپانسرز اور پارٹنرز کیلیے بک کرلیے،کئی ملکی اور غیر ملکی شائقین کی بکنگ بغیر وجہ منسوخ کیے جانے کی اطلاعات بھی سامنے آرہی ہیں، کئی شہریوں نے اپنے اپارٹمنٹ ایک لاکھ روپے فی رات کرائے پر دینے کیلیے اشتہار جاری کردیے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ؛ پاک بھارت میچ کے باعث ہوٹلوں کے کرائے میں کئی گُنا اضافہ

فزیکل ٹکٹ حاصل کرنے کیلیے تو ایک دن پہلے آنا ضروری ہے، دنیا کے امیر ترین بورڈ کی جانب سے کیو آر کوڈ کی سہولت سے فائدہ نہ اٹھانے پر انگلیاں اٹھنے لگیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں