نیمار نے سعودی کلب الہلال کو جوائن کرلیا

کلب پی ایس جی کے مقابلے 6 گُنا زیادہ رقم ادا کرے گا، رپورٹس

سعودی کلب الہلال نے نیمار جونئیر سے رابطے بڑھانا شروع کردیئے (فوٹو: ٹوئٹر

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے بعد برازیل کے کپتان اور پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) کے فارورڈ پلئیر نیمار جونئیر نے سعودی کلب الہلال سے معاہدہ کرلیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر سعودی فٹبال کلب الہلال نے نیمار جونئیر کے ساتھ معاہدے تصاویر شیئر کیں، اسٹار فٹبالر نے فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) کو خیرباد کہا۔

نیمار جونیئر نے فرانسیسی کلب کو چھوڑ کر الہلال سے دو سالہ معاہدہ کیا ہے، جس میں ٹرانسفر، میڈیکل اور ضروری دستاویزات کے مکمل ہونے سے مشروط ہے جبکہ کلب پی ایس جی کے مقابلے 6 گُنا زیادہ رقم ادا کرے گا۔

مزید پڑھیں: سعودی کلب الہلال نیمار سے کتنے ملین یورو کا معاہدہ کررہا ہے؟


پیرس سینٹ جرمن نے سال 2017 میں بارسلونا کلب چھوڑ کر 200 ملین پاؤنڈ کی ورلڈ ریکارڈ فیس کے عوض پی ایس جی کلب جوائن کیا تھا۔

مزید پڑھیں: سعودی کلب الہلال نے نیمار جونئیر سے رابطے بڑھانا شروع کردیئے

برازیلی کپتان کو سعودی کلب سے سالانہ 150 ملین یوروز ملیں گے جو اُن کو پرانے کلب پی ایس جی سے ملنے والی رقم سے چھ گنا زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ نیمار جونئیر نے گزشتہ 6 برسوں کے دوران پی ایس جی سے کھیلتے ہوئے 173 میچز کھیلے اور کلب کو 13 ٹرافیز جتوانے میں بھی کردار ادا کیا۔

Load Next Story