تماشا ہونے کو ہے ماہرہ خان کی مختصر سیریز ’رضیہ‘ کا ٹیزر جاری

ماہرہ خان جلد ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کی سیریز ’رضیہ‘ میں جلوہ گر ہوں گی


ویب ڈیسک August 16, 2023
(فوٹو؛ انسٹاگرام‘

پاکستان شوبز کی سُپر اسٹار ماہرہ خان جلد ایکسپریس انٹرٹینمنٹ ٹی وی کی آنے والی مختصر سیریز 'رضیہ'میں جلوہ گر ہوں گی۔

رضیہ میں ماہرہ بہت مضبوط کردار میں نظر آئیں گی۔ اداکارہ کے مداح ایک عرصے سے ماہرہ کو ٹی وی اسکرین پر دیکھنے کے منتظر ہیں جو اس سیریز کی ریلیز کا بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں۔


ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر رضیہ کا ٹیزر جاری کیا ہے جس میں وہ بُرے سماجی رویوں کے حوالے سے کچھ سنجیدہ سوالات اُٹھاتی نظر آرہی ہیں۔ٹیزر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا ہے کہ 'مسئلہ گوشت نہیں مسئلہ بھوک ہے'۔

اس کیپشن سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ رضیہ میں خواتین کے ساتھ بدسلوکی زیادتی اور ان کے حقوق کے بارے معاشرے کی اصلاح کی جائے گی۔


ماہرہ نے ٹیزر کے کیپشن میں مزید لکھا کہ 'میں نے کہانی سنی تو دل کی دھڑکن میں ہاں کہاں کردی۔ اس کہانی کا حصہ بننے پر شکر گزار ہوں، بہت جلد آپ کو رضیہ کی دنیا میں خوش آمدید کہا جائے گا۔ ہماری تمام نیک نیتی اور محنت رنگ لائے آمین'۔

یاد رہے کہ ماہرہ خان سیریز میں مرکزی کردار نبھائیں گی جبکہ محب مرزا، محسن علی اور مومل شیخ بھی اس سیریز کا حصہ ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں