امریکا کی ٹی10 لیگ آئی سی سی نے قانونی حیثیت کو تسلیم کرلیا
پاکستان بادشاہ اور انڈین مہاراجہ کے درمیان ایک نمائشی میچ کھیلے جانے کا امکان
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے امریکا میں 18 اگست سے شروع ہونے والی ٹی10 ماسٹر لیگ کی قانونی حیثیت کو تسلیم کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایشیاکپ اور ورلڈکپ سے قبل پاکستان اور بھارت کے اسٹار کرکٹرز امریکی سرزمین پر ایکشن میں دیکھائی دیں گے، روایتی حریف ٹیموں کے کرکٹرز کے درمیان ایک نمائشی میچ بھی تجویز کیا گیا ہے، جس کو پاکستان بادشاہ اور انڈین مہاراجہ کا نام دیاجارہا ہے۔
ٹی10 ماسٹر لیگ کا میلہ 18 سے 27 اگست تک سینٹرل بروڈ پارک لوڈر ہل فلوریڈا میں شروع ہورہا ہے، جس میں سابق کپتان مصباح الحق، شاہد آفریدی، محمد عرفان، محمد حفیظ، عمر گل، کامران اکمل، سہیل تنویر، سہیل خان، عمید آصف، حماد اعظم، عبدالرحمان بھی مختلف ٹیموں کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں: امریکی ٹی10 لیگ کے افتتاحی سیزن کا اعلان
پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے سربراہ مصباح الحق چند روز پہلے سے ہی امریکا میں ڈیرے ڈال چکے ہیں جبکہ عمرگل، سہیل تنویر بھی اپنی ٹیموں کو جوائن کرچکے ہیں۔
آئی سی سی کی جانب سے منظوری کے بعد پی سی بی نے بھی اس لیگ میں شرکت کرنے والے قومی کرکٹرز کو این او سی دینے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔
مزید پڑھیں: مصباح الحق یو ایس ماسٹر ٹی10 کا حصہ بن گئے
مختصر فارمیٹ کے اس ٹورنامنٹ میں 6 ٹیمیں نیوجرسی ٹائٹینز،کیلیفورنیا نائٹس، مورس ویلی یونٹی، نیویارک واریئرز،ٹیکساس چارجز اور اٹلانٹا فائر شامل ہیں۔
لیگ میں سابق بھارتی کرکٹرز سریش رائنا، آرپی سنگھ، گوتھم گھمبیر، یوسف پٹھان، ہربجھن سنگھ، عرفان پٹھان، محمد کیف میں اِن ایکشن ہوں گے۔
دیگر ممالک کے کھلاڑیوں میں کرس گیل،ایرون فنچ، روز ٹیلر جیسے بڑے نام بھی کھیل رہےہیں۔