ایف آئی اے انٹرپول کی کارروائی سنگین جرائم میں مطلوب 4 ملزمان گرفتار

اشتہاری ملزمان کو ابوظہبی سے گرفتار کر کے اسلام آباد ائرپورٹ منتقل کر دیا گیا


ویب ڈیسک August 16, 2023
فوٹو : ایف آئی اے

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) انٹرپول پاکستان نے سنگین جرائم میں مطلوب 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

اشتہاری ملزمان کو ابوظہبی سے گرفتار کر کے اسلام آباد ائرپورٹ منتقل کر دیا گیا۔ گرفتار ملزمان اسلام آباد اور پنجاب پولیس کو مطلوب تھے جن میں ارباب خلیل، علی رضا، منیر حسین اور محمد خان شامل ہیں۔

ملزم ارباب خلیل اسلام آباد پولیس، علی رضا فیصل آباد جبکہ منیر حسین اور محمد خان جہلم اور ڈیرہ غازی خان پولیس کو مطلوب تھے۔

گرفتار ملزمان کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمات درج تھے۔ ایف آئی اے این سی بی انٹرپول پاکستان نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹسسز جاری کیے تھے۔

بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن نے ملزمان کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔ ملزمان کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ابوظہبی کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق این سی بی انٹرپول پاکستان بیرون ملک فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ انتہائی مطلوب ملزمان کی گرفتاری اور بروقت حوالگی کے لیے این سی بی انٹرپول پاکستان ہمہ وقت کوشاں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔