کراچی میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا
رواں سال ڈکیتی کے دوران مجموعی طور پر 88 افراد ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بن کر جاں بحق ہوگئے
شارع فیصل پر موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا
رواں سال ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر مجموعی طور پر 88 افراد ڈاکوؤں کی سفاکانہ فائرنگ کا نشانہ بن کر جاں بحق ہوگئے
ٹیپو سلطان پولیس کا کہنا ہے کہ شارع فیصل فائن ہاؤس کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 27 سالہ فہد احمد نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال لیجائی گئی ،
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں نوجوان فہد کو سینے پر گولی لگی تھی ،
مقتول کی جیب سے ملنے والے شناختی کارڈ پر اس کا پتہ ڈسٹرکٹ سینٹرل فیڈرل بی ایریا ماذیہ اسکوائر درج ہے ، واقعہ کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو وہاں سے نائن ایم ایم پستول کے 5 خول ملے ہیں جنھیں قبضے میں لے لیا گیا ،
کھارادر کے علاقے اللہ رکھا پارک کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے 23 سالہ رفیق کو جبکہ عبداللہ کالج کرکٹ گراؤنڈ کے قریب 40 سالہ فضل وہاب کو زخمی کردیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ہے جبکہ گولی ٹانگ پر لگی تھی اس حوالے سے شارع نور جہاں پولیس واقعہ کو نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا قرار دے رہی ہے ۔