ورلڈکپ تاریخی ٹرافی تاج محل پہنچ گئی

میگا ایونٹ شروع ہونے میں محض 50 روز باقی رہ گئے


ویب ڈیسک August 16, 2023
میگا ایونٹ شروع ہونے میں محض 50 روز باقی رہ گئے (فوٹو: آئی سی سی)

آئی سی سی ورلڈکپ ٹرافی بھارت کے تاریخی شہر آگرہ میں تاج محل کے سامنے پہنچ گئی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ٹرافی کی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی مداحوں کو آگاہ کیا کہ ورلڈکپ آنے میں صرف 50 روز باقی رہ گئے ہیں۔

بھارت پہلی بار ورلڈکپ کے تمام میچز کی میزبانی کررہا ہے اور 10 مقامات پر میچز کھیلیں جائیں گے۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ کے آغاز سے قبل کولکتہ کے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں آگ بھڑک اُٹھی

5 اکتوبر سے شروع ہونے والے اس عالمی میلے کےمیچز دیکھنے کے خواہش مند 25 اگست سے اپنے پسندیدہ میچز کی ٹکٹس خرید سکیں گے، ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ پاکستان اور بھارت کےدرمیان 14 اکتوبر کو احمد آباد میں رکھا گیا ہے، جس کے لیے ٹکٹس کی بکنگ 3 ستمبر سے اوپن ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں