جارحانہ کرکٹ اپروچ کے ساتھ کھیلیں گے ہیڈکوچ قومی ٹیم

پلینگ الیون کی سلیکشن مشکل ضرور ہے لیکن کمبینیشن کے حوالے سے کلئیر ہیں، گرانٹ بریڈ برن


ویب ڈیسک August 16, 2023
پلینگ الیون کی سلیکشن مشکل ضرور ہے لیکن کمبینیشن کے حوالے سے کلئیر ہیں، گرانٹ بریڈ برن (فوٹو: پی سی بی)

قومی ٹیم کے ہیڈکوچ گرانٹ بریڈ برن کا کہنا ہے کہ پلینگ الیون کی سلیکشن مشکل ضرور ہے لیکن کمبینیشن کے حوالے سے کلئیر ہیں۔

لاہور میں قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی ٹیم کے ہیڈکوچ گرانٹ بریڈ برن کا کہنا تھا کہ ایشیاکپ میں سری لنکن کنڈیشنز میں جارحانہ کرکٹ کی اپروچ سے کھلینا پڑے گا۔

افغانستان کے خلاف سیریز اور ایشیاکپ کی تیاریوں پر سوالات کے جوابات دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ مڈل اوررز میں رنز بنانے اور حریف کے رنز روکنے پر کام کررہے ہیں، افغان ٹیم کیخلاف پہلا میچ انتہائی اہم ہوگا۔

مزید پڑھیں: ''بابراعظم سے اپنی تعریف سننا اچھا لگتا ہے''

ہیڈکوچ نے کہا کہ ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر کے ساتھ مسلسل رابطہ میں ہوں، ان کی عدم موجودگی سے کوئی مشکل نہیں، ہم مشاورت کے ساتھ اچھی پلاننگ کے ساتھ میدان میں اتریں گے، مکی آرتھر 23 اگست کو سری لنکا میں ٹیم کو جوائن کریں گے اور ایشیاکپ میں بھارت کے خلاف میچ کے بعد وہ واپس چلے جائیں گے تاہم ورلڈکپ اور دورہ آسٹریلیا میں ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔

مزید پڑھیں: پاک افغان ون ڈے سیریز؛ قومی ٹیم کا تین روزہ پریکٹس کیمپ آج سے شروع ہوگا

انہوں نے کہا کہ پلینگ الیون کی سلیکشن مشکل ضرور ہوتی ہے لیکن ہمارے ذہن میں ہے کہ کس کمبینیشن کے ساتھ کس میچ میں کھیلنا ہے، ہمیں ایک اچھے فاسٹ بولر آل راونڈر کی تلاش تھی، فہیم اشرف کی واپسی سے امید ہے کہ وہ ٹیم کی کامیابی میں کردار ادا کریں گے۔

گرانٹ بریڈ برن نے مزید کہا کہ شاداب خان، محمد نواز اور افتخار احمد کو بھی اعتماد دینے کی ضرورت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں