بین اسٹوکس کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان

بھارت میں شیڈول ورلڈکپ میں انگلش ٹیم کا حصہ ہوں گے، رپورٹس

بھارت میں شیڈول ورلڈکپ میں انگلش ٹیم کا حصہ ہوں گے، رپورٹس (فوٹو: ٹوئٹر)

انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کردیا۔

گزشتہ روز برطانوی میڈیا میں خبریں گردش کررہیں تھیں کہ بین اسٹوکس بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 سے قبل ریٹائرمنٹ واپس لے لیں گے، وہ نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ سیریز میں انگلش ٹیم کی جانب سے ایکشن دیکھائی دیں گے۔

قبل ازیں انگلش ون ڈے ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے اسٹوکس سے متعلق پوچھے جانے والے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنی ریٹائرمنٹ واپس لے سکتے ہیں، انہیں مڈل آرڈر میں ریگولر بیٹر کے طور پر ٹیم میں شامل کیا جائے گا، جس سے ہماری بیٹنگ کو طول ملے گا۔


مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ بین اسٹوکس کا ریٹائرمنٹ واپس لینے کا عندیہ

جوز بٹلر نے کہا کہ گھٹنے کی انجری سے صحتیاب ہونے کیلئے اسٹوکس آئی پی ایل کا سیزن چھوڑ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اکتوبر میں شیڈول ورلڈکپ میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔
Load Next Story