راحت فتح علی خان کا گانا ’میرے ہو جاؤ‘ ریلیز کر دیا گیا

میوزک ویڈیو میں اداکارہ کنزیٰ ہاشمی اور بھارتی اداکار کرن واہی نے ایک ساتھ پرفارم کیا ہے


ویب ڈیسک August 16, 2023
(فوٹو؛ اسکرین شاٹ)

پاکستان کے مشہور گلوکار راحت فتح علی خان کا نیا گانا 'میرے ہو جاؤ' ریلیز کر دیا گیا۔

راحت فتح علی خان کی میوزک ویڈیو میں اداکارہ کنزیٰ ہاشمی اور بھارتی اداکار کرن واہی نے ایک ساتھ پرفارم کیا ہے۔


کنزیٰ ہاشمی اور کرن واہی کی جوڑی کے پاکستان سمیت سرحد پار بھی خوب چرچے ہورہے ہیں اور گانے میں پڑوسی ملک کے اداکار کے ساتھ ساتھ کنزیٰ ہاشمی کو بھی خوب پزیرائی مل رہی ہے۔

گانے کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر 6 لاکھ سے زائد ویوز حاصل ہو چکے ہیں جبکہ کمنٹس سیکشن میں مداح دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔







View this post on Instagram


A post shared by Karan Wahi (@karanwahi)




مداحوں کا کہنا ہے کہ انہیں ایک عرصے سے راحت فتح علی خان کے گانے کا انتظار تھا۔ ایک صارف نے کہا کہ راحت صاحب کی آواز کانوں میں رس گھولتی ہے ان کا گانا اور اس کے بول بہترین ہیں جبکہ عکسبندی بھی متاثر کر رہی ہے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں