پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ جماعت اسلامی کا احتجاج کا اعلان

پیٹرول کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر اضافہ غریب عوام پر ظلم کی انتہا ہے، سراج الحق


ویب ڈیسک August 16, 2023
فائل فوٹو

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف جماعت اسلامی نے جمعے کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت نے ماضی کی حکومتوں کے ظالمانہ اقدامات کی توثیق کر دی، پیٹرول کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر اضافہ غریب عوام پر ظلم کی انتہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکمران آئی ایم ایف کے کہنے پر عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں، عوام کی حالت پر رحم کیا جائے اور نگراں حکومت لوگوں کو ریلیف دے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ قوم ظلم کے خلاف اٹھ کھڑی ہو اور جماعت اسلامی کے پرامن احتجاج کا حصہ بنے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں