آذربائیجان کی قومی ایئرلائن کا پاکستان کیلیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان

باکو سے اسلام آباد، لاہور اور کراچی کیلیے ہفتے میں 2، 2 پروازیں چلائی جائیں گی، صارفین آن لائن ٹکٹ بک کرسکتے ہیں


ویب ڈیسک August 16, 2023
فوٹو فائل

آذربائیجان کی ایئرلائنز نے پاکستان کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

آذربائیجان کی قومی ایئرلائن ازل نے پاکستان کیلیے براہ راست پروازیں بیس ستمبر سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق باکو سے اسلام آباد کے ساتھ پاکستان کے بڑے شہروں لاہور اور کراچی کے لیے بھی پروازیں چلائی جائیں گی۔

باکو سے اسلام آباد کی پروازیں بدھ اور ہفتہ کوچلیں گی جبکہ باکو سے لاہور کیلیے پروازیں پیر اور جمعہ اور کراچی کیلیے جمعرات و اتوار کو چلائی جائیں گی۔

ایئرلائن نے صارفین کیلیے موبائل ایپلیکیشن اور ویب سائٹ کے ذریعے صارفین کیلیے ٹکٹ بکنگ کی سہولت بھی متعارف کرائی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں