مالی کی سرحد کے قریب مسلح گروپوں کے حملے میں نائجر کے 17 فوجی ہلاک ہو گئے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ملک کی وزارت دفاع نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا ج سکے مطابق ''نائیجیرین مسلح افواج کا ایک دستہ جو بونی اور تورودی کے درمیان آگے بڑھ رہا تھا کہ اس دوران دہشت گردوں کے حملے کا نشانہ بن گیا''۔
اس میں مزید کہا گیا کہ مزید 20 فوجی زخمی ہوئے ہیں، ان سب کو دارالحکومت نیامی منتقل کر دیا گیا ہے۔ فوج نے کہا کہ پسپائی کے دوران 100 سے زیادہ حملہ آوروں کو "بے اثر" کر دیا۔
گزشتہ دہائی میں سرحدی علاقہ جہاں وسطی مالی، شمالی برکینا فاسو اور مغربی نائیجر آپس میں ملتے ہیں، ساحل کے علاقے میں داعش سے منسلک مسلح گروپوں کے تشدد کا مرکز بن گیا ہے۔