ہوم ورک کیوں نہیں کیا ڈانٹ کھانے پر 10 سالہ لڑکا تھانے پہنچ گیا

لڑکے نے مقامی تھانے میں شکایت کی اور خود کو یتیم خانے میں ڈلوانے کی بھی درخواست کی


ویب ڈیسک August 16, 2023
[فائل-فوٹو]

چین میں ایک دس سالہ لڑکے کو ہوم ورک نہ کرنے پر اپنی ماں کی ڈانٹ انتہائی معیوب محسوس ہوئی جس پر اس نے پولیس تھانے میں جاکر شکایت 'درج' کرادی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے شہر چونگ کنگ میں ایک 10 سالہ لڑکا زائد ہوم ورک کے بارے میں اپنی والدہ سے بحث کررہا تھا تاہم ماں کے ڈانٹنے پر لڑکا گھر سے بھاگ گیا اور سیدھا مقامی تھانے میں شکایت کرڈالی اور خود کو یتیم خانے میں ڈلوانے کی بھی درخواست کی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا کہ لڑکا یوبی کے ہیوکسنگ پولیس اسٹیشن میں داخل ہوا جسے دیکھ کر 2 پولیس والے اس سے استفسار لگے۔ لڑکا انہیں بتاتا ہے کہ اسے اس کی ماں نے اپنا ہوم ورک پورا نہ کرنے پر ڈانٹا، اس لیے اس نے گھر چھوڑ کر یتیم خانے میں داخلے کی درخواست کی۔

افسروں کی جانب سے تھوڑا سا دلاسہ دینے کے بعد لڑکے نے انہیں اپنے والدین سے رابطے کی معلومات فراہم کیں جس پر پولیس نے اس والدہ سے رابطہ کیا۔ والدہ کا پولیس کو کہنا تھا کہ زائد ہوم ورک پر انہوں نے واقعی بچے کو ڈانٹا تھا لیکن انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ اس کی وجہ سے ان کا بیٹا گھر سے بھاگ کر یتیم خانے میں جانے کا کہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں