امریکی وزیرِ خارجہ کی انوار الحق کاکٹر کونگراں وزیراعظم بننے پر مبارکباد

نٹونی بلنکن کی مبارکباد پر نگراں وزیراعظم کا ردعمل بھی آیا ہے


ویب ڈیسک August 17, 2023
—فائل فوٹو



امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے انوار الحق کاکٹر کو پاکستان کا نگراں وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی ہے۔



سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس پر انہوں نے کہا کہ آئین، آزادی اظہار اور اسمبلی کے مطابق پاکستان آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی تیاری کررہا ہے اور (اس موقع پر) ہم اقتصادی خوشحالی کے لیے اپنے مشترکہ عزم کو آگے بڑھاتے رہیں گے۔



نگراں وزیراعظم کا ردعمل

امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کی مبارکباد پر نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ عبوری حکومت آزادانہ اور منصفانہ انتخابی عمل کے لیے پوری تندہی سے کام کرے گی

انہوں نے امریکی وزیر خارجہ ٹونی بلنکن کے ٹویٹ پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم امریکہ کے ساتھ اپنی شراکت داری کو اہمیت دیتے ہیں
خطے میں اقتصادی خوشحالی، جمہوریت اور استحکام کے لیے مشترکہ عزم کی قدر کرتے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں