
ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی ٹیم کی تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کیلئے کرکٹرز کی روانگی 12 بجے علامہ اقبال ائیرپورٹ سے طے تھی۔ کیمپ میں شامل کھلاڑیوں کے ساتھ رضوان، شاہین، حارث، طیب طاہر شامل ہیں جبکہ اسامہ میر اور شاداب خان انگلینڈ سے پہنچیں گے۔
لنکن پریمئیر لیگ میں شرکت کے بعد کپتان بابراعظم، نسیم شاہ، محمد نواز، افتخار احمد، محمد حارث اور فخر زمان کولمبو میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔
مزید پڑھیں: ایشیاکپ اور افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان
قومی ٹیم کا کولمبو میں جمعہ سے تربیتی کیمپ کا آخری مرحلہ شروع ہوگا۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان دو ون ڈے میچز 22 اور 24 اگست کو ہمبنٹوٹا میں کھیلے جائیں گے جبکہ 26 اگست کو تیسرے میچ کی میزبانی کولمبو کرے گا۔
خیال رہے کہ ایشیاکپ کیلئے پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں 27 اگست کو لاہور پہنچیں گی۔
Lahore ✈️ Hambantota
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 17, 2023
Boys are off to Sri Lanka for the three-match ODI series against Afghanistan!#BackTheBoysInGreen #AFGvPAK pic.twitter.com/rg4NFCx2qw
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔