افتخار احمد نے ایلون مُسک سے اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست کردی

مداح جعلی اکاؤنٹ کو رپورٹ کریں، قومی کرکٹر کی اپیل


Sports Reporter August 17, 2023
مداح جعلی اکاؤنٹ کو رپورٹ کریں، قومی کرکٹر کی اپیل (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد نے ایکس (ٹوئٹر) کے چیف ایگزیکٹو ایلون مُسک سے اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست کردی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر نواز نامی ایک صارف نے افتخار احمد سے منسوب ایک بیان جاری کیا جس میں لکھا تھا "جب بھی ہمارا بھارت کے خلاف میچ ہوتا ہے ، تو ہمیں ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے ہم گلی کے بچوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں"۔

مڈل آرڈر کرکٹر نے ٹوئٹ کا لنک اور اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے اس بیان سے آگاہ کیا گیا ہے جو میں نے کبھی دیا ہی نہیں، درحقیقت کوئی بھی پروفیشنل کرکٹر ایسا نہیں کہے گا۔

مزید پڑھیں: حفیظ کا مڈل آرڈر کیلئے افتخار اور سعود کو ٹیم میں شامل کرنے کا مطالبہ

افتخار احمد نے کہا کہ برائے مہربانی اس قسم کی غلط اور جھوٹی خبریں پھیلانے سے گریز کریں، انہوں نے مداحوں سے اپیل کی کہ اس اکاؤنٹ کو رپورٹ کیا جائے۔

مزید پڑھیں: امام الحق کیسے افتخار، حارث کے بارے میں رائے دے سکتے ہیں؟ جنید خان کا سوال

بیٹر نے ایکس (ٹوئٹر) کے چیف ایگزیکٹو ایلون مُسک کو بھی ٹیگ کرتے ہوئے درخواست کی کہ برائے مہربانی اس اکاؤنٹ پر پابندی لگائی جائے کیونکہ یہ اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ، بلیو ٹک کا غلط استعمال کررہے ہیں۔

دوسری جانب نواز نامی اکاؤنٹ سے مذکورہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں