کراچی میں معمول سے تیز سمندری ہوائیں چل پڑیں

ہواؤں کی رفتار مزید شدت کے بعد 50 کلومیٹر فی گھنٹہ تک تجاوز کرسکتی ہے


ویب ڈیسک August 17, 2023
فائل فوٹو

شہر میں معمول سے تیز سمندری ہوائیں چل پڑی ہیں اور ہواؤں کی رفتار 35 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہو رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہواؤں کی رفتار مزید شدت کے بعد 50 کلومیٹر فی گھنٹہ تک تجاوز کرسکتی ہے جبکہ شہر کے مضافاتی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں ریکارڈ ہوسکتی ہیں۔

تیز ہواؤں کے سبب شہر کا موسم معتدل رہنے کی توقع ہے جبکہ آئندہ 3 روز کے دوران مطلع جزوی ابر آلود/ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

شہر میں رواں ماہ اگست کے دوران مون سون کے نئے سلسلے کے تحت بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں