اداکار بلال اشرف کی والدہ انتقال کر گئیں
ہدایتکار احتشام الدین نے سوشل میڈیا پر اداکار کی والدہ کے انتقال کی خبر دی ہے
پاکستان شوبز کے معروف اداکار بلال اشرف کی والدہ خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔
سوشل میڈیا پر ہدایتکار احتشام الدین نے بلال اشرف کی والدہ کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے ان کی مغفرت کیلئے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔
بلال اشرف کے ساتھی اداکاروں اور مداحوں کی جانب سے ان کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے بلال اشرف نے حال ہی میں ڈرامہ 'یونہی' سے ڈراموں کی دنیا میں قدم رکھا ہے۔