’’بابراعظم بہترین کھلاڑی اور شاندار کپتان قرار‘‘

افتخار احمد نے بابر کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے


ویب ڈیسک August 17, 2023
افتخار احمد نے بابر کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد نے بابراعظم کو بہترین کھلاڑی اور شاندار کپتان قرار دیدیا۔

کِرک وک کو دیئے گئے انٹرویو میں مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد نے پاکستانی کھلاڑیوں کے اسپن کو صحیح طریقے سے نہ کھیلنے کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پلئیرز کی زیادہ تر ٹریننگ اسپننگ ٹریک پر ہوتی ہے، اگر ہم اسپن نہیں کھیل سکتے تو کیا گورے کھیلتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سری لنکا بنگلہ دیش، بھارت اور پاکستان میں زیادہ تر اسپن ٹریک ہوتے ہیں، آپکو ہماری برصغیر کی کنڈیشنز میں شروع سے ہی اسپنرز باؤلنگ کرتے نظر آئیں گے۔

مزید پڑھیں: افتخار احمد نے ایلون مُسک سے اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست کردی

مڈل آرڈر بیٹر نے بابراعظم سے متعلق سوال پر کہا کہ اعظم ایک بہترین کھلاڑی ہیں اور اتنے ہی شاندار کپتان ہیں کیونکہ وہ اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں کو سپورٹ کرتے ہیں، اگر کسی پلئیر کو بیٹنگ، باؤلنگ یا فیلڈنگ میں کوئی مسئلہ درپیش ہو تو وہ خود اسکی مدد کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں