پی آئی اے کے تمام بکنگ آفسز احتجاجاً بند کرنے کا فیصلہ

احتجاج کے دوران مسافروں کو ٹکٹس جاری نہیں کی جائیں گی، سیکریٹری جنرل سی بی اے لاہو


ویب ڈیسک August 17, 2023
فوٹو: ایکسپریس

قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے تمام بکنگ آفسز 17 اگست کو احتجاجاً بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

سیکریٹری جنرل سی بی اے لاہور رانا کاشف کے مطابق پی آئی اے کے ملک بھر کے بکنگ آفسز احتجاجاً دو گھنٹے کے لیے بند ہوں گے۔

رانا کاشف نے کہا کہ بکنگ آفسز سہ پہر 3 بجے سے 5 بجے تک بند رکھیں جائیں گے اور احتجاج کے دوران مسافروں کو ٹکٹس جاری نہیں کی جائیں گی۔

پی آئی اے کا احتجاج نجکاری اور ملازمین کے چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کے لیے کیا جا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں