ایشیاکپ سری لنکا میں شیڈول میچز کے ٹکٹس بھی فروخت کیلئے پیش

پاک بھارت ٹیموں کے درمیان ٹاکرے کے ٹکٹس دیگر میچوں کے مقابلے مہنگے


Sports Reporter August 17, 2023
پاک بھارت ٹیموں کے درمیان ٹاکرے کے ٹکٹس دیگر میچوں کے مقابلے مہنگے (فوٹو: فائل)

شائقین کرکٹ کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی)کی طرف سے سری لنکا میں شیڈول میچز کے ٹکٹس بھی فروخت کیلئے پیش کردیئے گئے۔

فینز ایک پاسپورٹ پر چار ٹکٹس آن لائن بُک کرکے سری لنکا میں جاکر میچز سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں، سری لنکا میں 31 اگست کو پہلا میچ کینڈی میں بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان ہوگا،جس کا سستا ترین ٹکٹ 5 ڈالرز کا رکھا گیا ہے جبکہ مہنگا ترین ٹکٹ 200 ڈالرز میں خریدا جاسکتا ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان میچز کے ٹکٹس کی قیمت زیادہ رکھی گئی ہے، جن کی فروخت کا آغاز شام میں ہوگا، روایتی حریفوں کا میچ دیکھنےمیں دلچسپی رکھنے والوں کو 20 ڈالر، 50 ڈالر، 120 ڈالر کی ادائیگی کرنا ہوگی جبکہ وی وی آئی ٹکٹ 500 ڈالرز تک کا ہوگا۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ پاک بھارت میچ میں ٹکٹس کی قیمت کیا ہوگی؟ تفصیل سامنے آگئی

ٹکٹس کی بکنگ کے بعد سری لنکا ایمبسی کی ویب سائٹ پر جاکر ویزہ کے لی درکار تمام معلومات دینا ہوگی، ایک پاسپورٹ پر عام میچز کے چار ٹکٹس بک کروائے جاسکتے ہیں۔

پاکستان اور بھارت کے میچ کے لیے صرف دو ٹکٹس ایک پاسپورٹ پر جاری ہوں گے۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ کیلئے ٹکٹس کی آن لائن فروخت کا آغاز

واضح رہے کہ ایشیاکپ کا افتتاحی میچ 30 اگست کو ملتان میں پاکستان اور نیپال کے درمیان کھیلا جائے گا، 31 اگست کو کینڈی میں بنگلا دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی، روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ دو ستمبر کو کینڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ ایشیاکپ کا فائنل 17 ستمبر کو کولمبو میں ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔