رضوانہ تشدد کیس سول جج کو او ایس ڈی بنا دیا گیا بیان کیلیے طلب

متاثرہ بچی کے والدین اور ملزمہ کا بیان ریکارڈ، جے آئی ٹی کے لیے ملزمہ کے شوہر کو بطور جج شامل تفتیش کرنا مشکل تھا


ویب ڈیسک August 17, 2023
(فوٹو: فائل)

رضوانہ تشدد کیس میں سول جج کو او ایس ڈی بنا دیا گیا اور انہیں بیان کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ پر مبینہ تشدد کیس میں ملزمہ سومیہ عاصم کے شوہر سول جج کو او ایس ڈی بنا دیا گیا، جس کے بعد وفاقی پولیس نے انہیں بیان ریکارڈ کروانے کے لیے دوبارہ طلب کرلیا ہے۔

کیس سے متعلق تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کو بھی ملزمہ کے شوہر کو بطور جج شامل تفتیش کرنا مشکل تھا جب کہ جے آئی ٹی کی جانب سے جج کو شامل تفتیش کرنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع بھی کیا گیا ۔

واضح رہے کہ جے آئی ٹی متاثرہ بچی کے والدین اور ملزمہ کا بیان ریکارڈ کر چکی ہے اور جج کو شامل تفتیش کرنے کے لیے ملزمہ کے شوہر کو بطور جج شامل کرنا مشکل تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔