مردان ماں اور دو بیٹوں کے قتل کے خلاف لواحقین کا سڑک پر دھرنا

ملزمان کی گرفتاری اور ان کے مکانات مسمار کرنے کا مطالبہ، ڈپٹی کمشنر سے مذاکرات ناکام، سڑک کھولنے سے انکار


ویب ڈیسک August 17, 2023
سڑک بند ہونے اور احتجاج کا منظر (فوٹو : ویڈیو اسکرین گریب)

سخاکوٹ میں جائیداد کے تنازع پر ماں اور دو بیٹوں کے قتل کے خلاف لواحقین نے لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا اور سڑک کو ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بلاک کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مظاہرین نے ملزمان کی گرفتاری تک احتجاج جاری رکھنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ جب تک ملزمان گرفتار اور ان کے گھر مسمار نہیں ہوتے سڑک کو ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند رکھیں گے۔

[video width="848" height="480" mp4="https://c.express.pk/2023/08/whatsapp-video-2023-08-17-at-10.28.48-am-1692264012.mp4"][/video]

سڑک بند ہونے اور شدید گرمی کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، مظاہرین سے مذاکرات کے لیے اسسٹنٹ کمشنر درگئی محمد علی پہنچ گئے اور انہوں ںے مظاہرین سے بات چیت کی مگر مظاہرین نے سڑک کھولنے سے انکار کردیا۔

یہ پڑھیں : ملزمان نے مکان کسی اور کو بیچنے پر ماں اور تین بیٹوں کو قتل کردیا

 

[video width="848" height="480" mp4="https://c.express.pk/2023/08/whatsapp-video-2023-08-17-at-10.28.48-am-1-1692264007.mp4"][/video]

مشتعل مظاہرین نے کہا کہ جب تک ملزمان کے گھر مسمار اور ملزمان گرفتار نہیں ہوتے سڑک بند رہے گی۔

[video width="848" height="480" mp4="https://c.express.pk/2023/08/whatsapp-video-2023-08-17-at-10.28.49-am-1692264003.mp4"][/video]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔