یومِ آزادی پر ہاکس بے میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش منوڑا ساحل سے برآمد

شیرشاہ کا رہائشی 19 سالہ اسد اللہ 14 اگست کی شام دوستوں کے ساتھ سینڈزپٹ گیا تھا اور سمندر میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا تھا


Staff Reporter August 17, 2023
(فوٹو: فائل )

14 اگست یوم آزادی پر ہاکس بے میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش منوڑا کے ساحل سے برآمد ہو گئی۔

پولیس کے مطابق منوڑا کے قریب ساحل سے ایک نوجوان کی ڈوبی ہوئی لاش ملی ہے۔ متوفی نوجوان 14 اگست کو ہاکس بے سینڈزپٹ کے قریب سمندر میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا تھا۔

ماڑی پور تھانے کی حدود سے ملنے والی نوجوان کی لاش کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت 19 سالہ اسد اللہ ولد رحمت اللہ کے نام سے کی گئی۔

متوفی گلی نمبر19 بلاک بی شیر شاہ کا رہائشی تھا۔ پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی ۔ متوفی نوجوان 14 اگست کی شام دوستوں کے ہمراہ ہاکس بے سینڈزپٹ گیا تھا، جہاں وہ سمندر میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔