چیف جسٹس سے چیف الیکشن کمشنر کی ملاقات عام انتخابات پر بات چیت

ذرائع کے مطابق دونوں کے درمیان ملاقات دو گھنٹے تک جاری رہی اور جلد الیکشن کرانے اور اس میں حائل رکاوٹوں پر گفتگو ہوئی


ویب ڈیسک August 17, 2023
(فوٹو : فائل)

چیف جسٹس سپریم کورٹ اور چیف الیکشن کمشنر کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں عام انتخابات کے جلد انعقاد کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ملاقات کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں ملک میں ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق دونوں کے درمیان ملاقات دو گھنٹے تک جاری رہی اور جلد الیکشن کرانے اور اس میں حائل رکاوٹوں، مردم شماری کے معاملات پر بات ہوئی۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے الیکشن کے انعقاد میں آئین کی شقوں پر عمل درآمد پر زور دیا جب کہ الیکشن کمیشن نے چیف جسٹس کو اپنے مسائل سے آگاہی دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں