نیمار سعودی پُرو لیگ میں رونالڈو کریم بینزیما کیساتھ کھیلنے کو بیتاب

کلب میں شمولیت کا پہلا مقصد اولین مقصد ٹائٹل جتوانا ہے، برازیلی کپتان


ویب ڈیسک August 17, 2023
کلب میں شمولیت کا پہلا مقصد اولین مقصد ٹائٹل جتوانا ہے، برازیلی کپتان (فوٹو: ٹوئٹر)

برازیل کے کپتان اور پیرس سینٹ جرمن کے سابق فارورڈ پلئیر نیمار جونئیر کا کہنا ہے کہ سعودی کلب الہلال میں شمولیت کے بعد اسٹار فٹبالر کرسیٹانو رونالڈو اور کریم بینزیما کیساتھ کھیلنے کو بیتاب ہوں۔

عرب میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں برازیل کے کپتان اور سعودی کلب الہلال میں شمولیت اختیار کرنے والے نیمار جونئیر نے کہا کہ کریم بینزیما، رونالنڈو روبرٹو فرمینو سمیت دیگر کھلاڑیوں کی موجودگی سے لیگ میں دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی لیگ میں شمولیت کے بعد برازیل کے فینز بڑی تعداد میں لیگ کو فالو کریں گے اور الہلال کی حمایت کریں گے، میں ٹیم فٹبال سے لطف اندوز کرنے کی پوری کوشش کروں گا جبکہ اولین مقصد ٹائٹل جتوانا ہے۔

مزید پڑھیں: نیمار نے سعودی کلب الہلال کو جوائن کرلیا

واضح رہے کہ نیمار جونئیر کی ٹیم الہلال سے ہفتے کو ہوم گراؤنڈ پر الفیحہ کے خلاف میدان میں اُترے گی۔

سعودی پرو لیگ نے 600 ملین یورو سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی ہے تاکہ یورپی کلبوں کے سرکردہ کھلاڑیوں اور کوچز کو راغب کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں: سعودی کلب الہلال نیمار سے کتنے ملین یورو کا معاہدہ کررہا ہے؟

حال ہی میں نیمار نے فرانسیسی کلب پیرس سںٹ جرمن (پی ایس جی) کو خیرباد کہہ کر سعودی کلب الہلال سے دو سالہ معاہدہ کیا تھا، جس کی تصاویر کلب نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر شیئر بھی کی تھیں۔

الہلال نیمار جونیئر کو فرانسیسی کلب پی ایس جی کے مقابلے 6 گُنا زیادہ رقم ادا کرے گا۔

پیرس سینٹ جرمن نے سال 2017 میں بارسلونا کلب چھوڑ کر 200 ملین پاؤنڈ کی ورلڈ ریکارڈ فیس کے عوض پی ایس جی کلب جوائن کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں