جسٹس ر مقبول باقر نے نگراں وزیراعلیٰ سندھ کا حلف اٹھا لیا

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نگراں وزیراعلی سندھ سے حلف لیا، جسٹس (ر) مقبول باقر سندھ کے 8 واں نگراں وزیر اعلیٰ بن گئے


ویب ڈیسک August 17, 2023
فوٹو:ایکسپریس

گورنر ہاؤس سندھ میں جسٹس (ر) مقبول باقر نے نگراں وزیراعلیٰ سندھ کا حلف اٹھا لیا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نگراں وزیراعلی سندھ سے حلف لیا۔ تقریب میں سبکدوش وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سابق وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ، مظفر شاہ، سبکدوش سندھ کابینہ اراکین، ایم کیو ایم کے اظہار الحسن و فاروق ستار سمیت دیگر متحدہ اراکین، اعلیٰ افسران، سول سوسائٹی افراد نے شرکت کی۔

علاوہ ازیں تقریب میں مختلف ممالک کے سفارتکار، اعلی سول و عسکری حکام سمیت سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھے۔

سبکدوش وزیراعلیٰ سندھ کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ گارڈ آف آنر کا انتظام وزیراعلیٰ ہاؤس کے لان میں منعقد کیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ کے گارڈ آف آنرز میں ان کی کابینہ اراکین نے شرکت کی جبکہ چیف سیکریٹری سہیل راجپوت، آئی جی پولیس غلام نبی میمن، صوبائی سیکریٹریز، اعلیٰ پولیس افسران کی شریک کی۔

بعدازاں سبکدوش وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ ہاؤس سے روانہ ہوگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں