کیارا ایڈوانی کی پہلی فلم ’’فگلی‘‘ کا پارٹی سانگ ’’دھپ چک‘‘ جاری
رفتاراوراشتھاگل کی آوازوں میں ریکارڈ گانےکووجیندرسنگھ،موہت مارواہ ، کیرا ایڈوانی،عارف لامبا اوردیگر پرعکس بندکیاگیاہے
بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار اشوک کمار کی پڑنواسی اداکارہ کیارا ایڈوانی کی پہلی فلم ''فگلی'' کا پارٹی سانگ ''دھپ چک'' جاری کردیا گیا ۔
گلوکار رفتار اور اشتھاگل کی آوازوں میں گائے جانیوالے اس گانے کی موسیقی فلم کے ٹائیٹل ٹریک کمپوز کرنیوالے موسیقار یویو ہنی سنگھ نے ترتیب دی ہے اور اسے فلم کے مرکزی اداکاروں وجیندر سنگھ ، موہت مارواہ ، کیارا ایڈوانی ، عارف لامبا اور دیگر پر سڑک کنارے بنے ہوٹل (ڈھابے ) کے سامنے ڈسکو لائٹس اور میوزک کے ساتھ عکس بند کیا گیا ہے ۔فلم کی ہدایات اداکار و ہدایتکار کبیر سدانند دے رہے ہیں ۔ فلم میں جمی شیرگل ''چوٹالا'' ، موہت ماروا ''دیو'' ، کیراایڈوانی ''دیوی'' ، وجیندر سنگھ ''گرو'' عارف لامبا ''ادیتہ'' ،ایوشمان جاہ ''چینی'' اور نکنج جانی ''نکو'' کے کرداروں میں ہیں ۔
اکشے کمار ، اشوانی یاردی اور الکا بھاٹیہ کی اس مشترکہ پروڈکشن کو پہلے 16مئی کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا مگر اب اسے ٹائیگر شروف کی فلم ہیرپینتی کے ساتھ مقابلے سے بچانے کے لیے 13 جون کو سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔کیارا ایڈوانی نے کہا کہ کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ایک دن بالی ووڈ کا حصہ بن جاؤنگی، ہمیں بچپن میں فلم اور ٹی وی دیکھنے کی بالکل اجازت نہیں تھی۔ اگر کبھی موقع ملتا بھی تو اس میں کارٹون یا کوئی ایک آدھا ٹی وی ڈرامہ ہی دیکھ پاتے۔ یہ میں اچھی طرح جانتی تھی کہ میرے نانا اشوک کمار کا شمار بالی ووڈ کے لیجنڈ فنکاروں میں ہوتا ہے اس طرح میں کشور کمار کی بھی پڑنواسی لگتی ہوں ان دوبڑی شخصیتوں کا تعارف ہی میرے لیے فخر کی بات تھی۔کشور کمار کے گانوں خود بھی زبردست فین ہوں اور جب لوگ ان کے گانے سنتے اور تعریف کرتے تومجھے ایک عجب سے خوشی محسوس ہوتی ۔
کلاس فیلو اوردوسرے لوگوں کو پتہ چلتا کہ اشوک کمار اور کشور کمار کی پڑنواسی ہوں تو وہ پہلے سے زیادہ عزت اور پیار کرتے۔ پہلی فلم 2009ء میں ''تھری ایڈیٹس'' دیکھی اور اتنی پسند آئی کہ ایک سے زائد مرتبہ دیکھنے گئی۔ اس فلم کو دیکھنے کے بعد میرے دل میں بھی اداکارہ بننے کا خیال آنے لگا ، اس کا اظہار جب اپنی والدہ گینوی ایڈوانی سے کیا تو انھوں نے اس کا ذکر میرے چچا اداکار سعید جعفری سے کیا۔
جنہوں نے میری حوصلہ افزائی کی اور بطور اداکارہ ''فگلی'' میں کاسٹ کروایا ، جس کے لیے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر نے سکرین ٹیسٹ لیا۔اداکارہ جوہی چاؤلہ اور ماڈل شاہین جعفری کی بھی بھتیجی لگتی ہوں۔ کیارا ایڈوانی نے کہا کہ یہ ایک کامیڈی ایکشن فلم ہے جس کی ساری کاسٹ نے ایک ٹیم کی طرح کام کیا۔ فلم کی نمائش کا بڑی بے چینی سے انتظار کر رہی ہوں ،اسے 16مئی کو ریلیز کیا جانا تھا مگر اب معلوم ہوا ہے کہ یہ 13جون کو نمائش ہوگی۔ کیرا ایڈوانی نے کہا کہ فلم کی نمائش میں تاخیرسے انتظار اور بے چینی مزید بڑھ گئی ہے۔ خوش ہوں کہ کیرئیر کا آغاز اچھے پراجیکٹ اور ٹیم کے ساتھ کر رہی ہوں۔انھوں نے کہاکہ بڑے بنیرز کی فلموں کی آفرز ہیں جن کی تفصیلات فی الحال نہیں بتا سکتی۔