
بھاری میڈیا نے اپنے ذرائع سے دعوی کیا ہے کہ تھائی فلم کا نام 'ون ڈے' ہے اور یہ ایک رومانس ڈراما ہے، عامر خان نے اس کے ری میک رائٹس حاصل کرلیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق فلم کو عامر خان خود پروڈیوس کریں گے اور اسے فلمساز سنیل پانڈے نے انڈین کہانی کی شکل میں ڈھال دیا ہے۔
جنید خان فلم میں ایک 30 سالہ آئی ٹی افسر کا کردار ادا کریں گے اور ان کے مقابل مرکزی کردار کیلئے خاتون اداکارہ کا انتخاب ابھی نہیں ہوا ہے۔
واضح رہے کہ عامر خان نے اعلان کیا تھا کہ فلم 'لال سنگھ چڈا' میں ان کا بیٹا جنید مرکزی کردار ادا کرے گا لیکن بعد میں وہ کردار عامر خان نے خود کیا تھا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔