سوشل میڈیا کے ذریعے خاتون کو بدنام کرنے والا ملزم گرفتار

ملزم نے خاتون کے نام پر سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنائے اور لوگوں کو متاثرہ کا قابل اعتراض مواد بھیجا، ایف آئی اے


ویب ڈیسک August 17, 2023
فوٹو ایکسپریس

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سرکل نے خاتون کو سوشل میڈیا کے ذریعے بدنام کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے اسلام آباد میں کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کیا، جس کی شناخت رضوان باری کے نام سے ہوئی۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم خاتون کو سوشل میڈیا کے ذریعے بدنام کرنے میں ملوث تھا اور ای میل و سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنا کر متاثرہ کی کردار کشی کررہا تھا۔

ملزم نے خود کو متاثرہ ظاہر کرتے ہوئے بیشتر لوگوں کو سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد بھی بھیجا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں